سانگھڑ کے نزدیک مسافر وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

سانگھڑ کے نواحی گاؤں راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور ڈبل ڈور ڈاٹسن میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے جن میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے سانگھڑ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سانگھڑ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کئی مریضوں کو نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں