- Advertisement -

عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی ملاقات

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں نو منتخب وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اسلام آباد میں عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ پہنچ گئے۔ عمران خان نے پنجاب میں بڑی فتح پر انہیں مبارکباد دی۔
مونس الہی اور حسین الہی بھی چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ تھے۔ اہم ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کے عوام نے جو اعتماد کیا اس پر بھرپور انداز میں پورا اتریں گے۔