کیا شیخ رشید حکومت کے لیے خطرہ ہیں ؟مظہرعباس نے تحریک انصاف کو متنبہ کر دیا

تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو ایک بات سمجھنی پڑے گی کہ شیخ رشید حکومت کے لئے خودکش بمبار کا کام کررہے ہیں، تحریک انصاف کو تصادم کی راہ پر لے جا کر تحریک انصاف کانقصان ہوگا ، شیخ رشید کا کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔

ظہر عباس نے کہا کہ چیئر مین پی اے سی کوہٹانے کے حوالے سے حکومت کاموقف درست نہیں ہے۔

حکومت کو پتہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ کو لیکر آگے نہیں بڑھ سکتی اور نہ ہی کوئی قانون سازی کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوجھکنا پڑتا ہے اور چیزیں آگے لیکر جانی پڑتی ہیں۔

تحریک انصاف کو ایک بات سمجھنی پڑے گی کہ شیخ رشید حکومت کے لئے خودکش بمبار کا کام کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کو تصادم کی راہ پر لے جا کر تحریک انصاف کانقصان ہوگا ، شیخ رشید کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ان کا کہناتھاکہ دلچسپ بات ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ این آر او نہیں ہونے دینگے اورعلیمہ خان کو این آر اودیدیا گیا۔

یہ بات بڑی مضحکہ خیز ہے کہ حقیقت میں این آر او پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہواہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں