عالمی دبائو جائے بھاڑ میں ۔۔ کلبوشن یادیو کو پھانسی ۔۔پی ٹی آئی حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد (اے این این)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈ ا پور نے کہا کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے البتہ ادارے اور عدالتیں خود مختیارہیں۔ آزادکشمیر میں کڑے احتسا ب کیلئے نیب اور ایف آئی اے کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کا فیصلہ مشاورت اور عوامی بھلائی کو مدنظر رکھ کر معاہدہ ہو گا ،کلبوشن یادیو کو اب تک پھانسی ہو جانی چاہیے تھی۔معاملہ عالمی عدالت میں لے جانا ہماری خودمختاری میں مداخلت ہے،

افضل گورو کی بے گناہی کے باوجود حکومت اسے نہیں بچا سکی، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں شہادتیں عصمت دریاں عالمی برادری کو کیوں نہیں نظر آتی ہیں، افضل گورو کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،کشمیر کونسل میں دونوں جانب ڈاکو بیٹھے ہیں، کشمیر کونسل میں اب کمیشن نہیں چلے گا ،لوئر ٹوپہ تا کوہالہ روڈ پر اگلے ماہ کام شروع ہو جائے گا۔

انھوں نے کہاکہ افضل گور کو ماورائے قانون پھانسی دی گئی اسوقت کی پاکستان حکومت افضل گور کو بچانے میں ناکام رہی جبکہ گلبھوشن نے ہزاروں افراد کو دہشتگردی کانشانہ بنانے کا خود اعتراف کیا مگر اس وقت کے حکمرانوں کی بھارتی حکمرانوں سے محبت و ہمدردی اور بھارت کی مضبوط و فعال لابی کے باعث اس دہشتگرد کا کیس عالمی عدالت میں پہنچا دیا گیا ۔

جو ہماری ملکی خود مختاری میں خلل ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں کڑے احتساب کیلئے نیب اور ایف آئی اے کا دائرہ ہر صورت بڑھائیں گے اور بے لاگ احتساب کا عمل شروع ہو جائے تو اس سے عوامی فلاح و بہبود اور خطہ کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی انھوں نے کہاکہ عمران خان کسی کو بھی این آر او نہیں دیں گے البتہ عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی ، توصیف عباسی ، ادریس عباسی ، ملک امان نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ آزادکشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لوگ اپنے بچوں پر تعلیم کی صورت میں سرمایہ کار ی کریں تقریب کے آخر میں مہمامان گرامی نے مختلف کھلیوں میں حصہ لینے والی طلبہ و طلابات میں انعامات تقسیم کئے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں