غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں31 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں30 پیسے اور قیمت فروخت میں50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں31پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،
جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.65 روپے سے بڑھ کر138.96 روپے اور قیمت فروخت 138.75روپے سے بڑھ کر139.06 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 30 پیسے اور قیمت فروخت میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.20 روپے سے بڑھ کر 138.50 روپے اورقیمت فروخت 138.70 روپی سے بڑھ کر139.20روپے ہوگئی۔
یوروکی قیمت میں 20 پیسے اور برطانوی پائونڈکی قیمت میںبھی 20 پیسی کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 156.00 روپے سے بڑھ کر156.20 روپے اورقیمت فروخت157.80روپے سے بڑھ کر 158.00 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 178.30 روپے سے بڑھ کر 178.50 روپے اورقیمت فروخت 179.80 روپے سے بڑھ کر 180.00 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 20 پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں بھی 20 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،
جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خری د36.70 روپے سے بڑھ کر 36.90 روپے اورقیمت فروخت 37.00 روپے سی بڑھ کر 37.20 روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید 37.60 روپے سے بڑھ کر 37.90 روپے اورقیمت فروخت 37.90 روپے سے بڑھ کر 38.10 روپے ہوگئی۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20 پیسے اورقیمت فروخت میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.30روپے اور قیمت فروخت 21.80 روپے سے گھٹ کر 21.30 روپے ہوگئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں