میزائل تیار۔۔۔ تمام امریکی فوجی اڈے نشانے پر آگئے بڑے اسلامی ملک نےامریکہ کے خلاف طبل ِجنگ بجادیا

تہرا ن (ویب ڈیسک) ایران نے نائب وزیر دفاع رضا طلائنک نے دعویٰ کیا کہ شام میں امریکا کے تمام فوجی اڈے ایران کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلائنک نے امریکیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اڈوں کو ایران کے اندر سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایرانی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ پابندیوں کے 40 سال کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا پہلا مٴْحرک بن چکا ہے۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکیوں اورصہیونیوں کو ایران کی طاقت کا اندازہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ شام سے بھاگ رہے ہیں مگر قاسم سلیمانی اور مدافعین حرم اہل بیت نے امریکیوں اور صہیونیوں کو سبق سکھا دیا ہے۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ایران دینی، سائنسی اور ثقافتی اعتبار سے مشرق وسطیٰ کی سٴْپر پاور بن چکا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں