- Advertisement -

پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری

- Advertisement -

پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہے، پاک فوج اورایف سی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ، متاثرین کو خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی سمیت سیلاب میں پھنسے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں جاری ہیں، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سول انتظامیہ کی مدد کرتے ہوئے سیلابی علاقوں سے پانی نکالنے، متاثریں کو غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپوں اور ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالا جا رہا ہے۔
بولان، لسبیلہ، اوتھل اور جھل مگسی اور گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں سیلاب کے دوران پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پاک فوج نے حب، لسبیلہ، اوتھل، زیروپوائنٹ، دیودر اور گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں فری میڈیکل کیمپ لگائے ہیں، جہاں لوگوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔
لسبیلہ، اوتھل، جھل مگسی، خضدار اور دیگر متاثرہ علاقوں میں 7.5 ٹن غذائی اشیاء، خیمے اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے، امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلوچستان کے مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔