اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسلامی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ

جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسلامی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان بھی سعودی عرب کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔

اس موقع پر راحیل شریف کے دورہ پاکستان اور انکی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خاور گھمن کا کہنا تھا کہ اس موڑ پر جہاں ہم سعودی 15 سالہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج کی جو صلاحتیں بڑھیں ہیں اسی باعث ہمارے سینکڑوں فوجی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں ۔عرب سے سب کچھ مانگ ہی رہے ہیں تو اس صورت میں ہم سعودی عرب کو بہت کچھ دے بھی رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں