انہوں نے یہ بات بچوں پر تشدد کی روک تھام کے بارے میں آگاہی مہم کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر سطح پر آگاہی مہم سے اس برائی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بچوں کے تحفظ کا کمیشن قائم کیا جائے گا۔