- Advertisement -

پنجاب میں حکومت سازی، عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے

- Advertisement -

پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوگی جبکہ اس ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت ہوگی۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ آج چئیرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔

آج چئیرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔عمران ریاض ، ارشد شریف، صابر شاکر سمیع ابراہیم اور دوسرے تمام صحافیوں جن پر FIRs ہوئیں ان کو نہیں بھُولا جائے گا۔انشاللہ صوبے میں ہماری حکومت ان تمام جھوٹی FiRs کے اخراج کے لئے اقدامات کرے گیان صحافیوں کو ہمارا سلام
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 28, 2022