- Advertisement -

ملک میں شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

- Advertisement -

حالیہ شدید بارشوں سے ملک میں ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگیا ہے، جس کے باعث ٹرینیں 12 سے 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے لگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں کی وجہ سے کراچی، کوئٹہ اور پشاور سیکشن پر ٹریک کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہو رہا ہے جس کے باعث ریلوے کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے آج اَپ اور ڈاؤن سائیڈ کی قراقرم دونوں ٹرین کو کراچی اور لاہور سے منسوخ کر دیا ہے جس پر مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروالی ہیں، ریلوے کو مالی طور پر لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
اسکے علاوہ جو ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ان ٹرینوں میں ملت ایکسپریس 13گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 11 گھنٹے، خیبر میل ایکسپریس 9 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 8 گھنٹے، سر سید ایکسپریس 7 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 6 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 6 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 4 گھنٹے، عوام ایکسپریس 4 گھنٹے، تیز گام ایکسپریس 5 گھنٹے اور فرید ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔