- Advertisement -

ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس، چوہدری شجاعت کو صدارت سے الگ کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

ق لیگ کی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی سیکریٹری جنرل ق لیگ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا۔
سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے معاملات اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی سیکریٹری جنرل ق لیگ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، پرویز الہی ٰکے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوئے،ہم نے کسی سے انتقام نہیں لینا ہے۔
چو دھری وجاہت نے کہا کہ پرویز الہیٰ کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا کسی معجزہ سے کم نہیں،4 مہینوں کیلئے وزرات اعلیٰ لاہور گئی تو ضلع گجرات کو فنڈز سے محروم کر دیا گیا۔