- Advertisement -

پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

- Advertisement -

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لئے آج ووٹنگ ہوگی جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور اپوزیشن کے سیف الملوک کھوکھر مدمقابل ہوں گے۔
سیف الملوک کھوکھر کو پی ڈی ایم میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما راجا بشارت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی تھی۔
پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی ہے اور اب ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ہوگی۔ انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔
اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بھرپور کامیابی حاصل کریں گے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ یہ سہرا کس کے سر سجتا ہے۔