- Advertisement -

فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے: فواد چوہدری

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فنڈنگ کے قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں،اسی طرح پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آرہا ہے۔

فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے ،فنڈنگ کے قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے تحریک انصاف نے 40ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں ہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 29, 2022