- Advertisement -

ماڈل ٹاؤن کیس میں ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا: رانا ثنا اللہ

- Advertisement -

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ان کےخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں انہوں نے ہے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ان کے اوراس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ پہلے ہی سنایا جا چکا ہے۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورمیرے خلاف ٹرائل کورٹ سے سپریم کورٹ تک کچھ ثابت نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ٹرائل کورٹ میں سماعت میں ٹرائل کورٹ میں مدعی پولیس افسروں کے خلاف کیس چلانے پر تیار نہ ہوا۔

The verdict has already been announced in the Model Town case. Nothing was proved against the then CM Shehbaz Sharif or me from the trial court to the Supreme Court. Whereas, the plaintiff is not interested in pursuing the case against the police personnel in the trial court.
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 29, 2022