امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کلب کے باہر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک کلب کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے شراب خانے بارڈر لائن اینڈ گرل کے باہر کم از کم 30 فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ایمرجنسی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہری جائے وقوعہ کی جانب جانے سے اجتناب کریں تاہم اب تک فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تبصرے
Loading...