سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج کس وقت پاکستان پہنچیں گے ؟ پتا چل گیا

اسلام آباد (آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم اب ان کی آمد کا وقت بھی سامنے آ گیا ہے ۔

نجی ویب سائٹ ” ایکسپریس ٹریبیون “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ محمد بن سلمان آج شام 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا جائے گا ۔

محمد بن سلمان کی آمد سے قبل نور خان ایئر بیس پر سعودی وفد پر مشتمل سات طیارے پہنچ گئے ہیں ، ولی عہد کا استقبال کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان خود ایئر پورٹ جائیں گے اور انہیں اس موقع پر پاک فضائیہ کے شیر دل سلامی بھی پیش کریں گے ۔

محمد بن سلمان کے طیارے کے پاکستان میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے طیارے انہیں اپنے حصار میں لیں گے اور فضا میں سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔ولی عہد محمد بن سلمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی ۔

وزیراعظم ہاﺅس ہیلی کاپٹر کے ذریعے جایا جائے گا جہاں ولی عہد اور عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی جبکہ ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیاگیا ہے ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں