سعودی عرب پاکستان سے کتنے لاکھ فوج چاہتاہے ؟ ہارون الرشیدنے بڑادعویٰ کردیا

اسلام آباد ( آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان سے ایک لاکھ فوج چاہتاہے جود ے دینی چاہئے اورفوج کو سرحدوں کے اندر رہنا چاہئے ، اگر ایران بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بناسکتاہے تو ہم کیوں تعلقات بہتر نہیں بنا سکتے۔

دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشیدنے کہاکہ سعودی عرب پاکستان سے ایک لاکھ فوج چاہتاہے جود ے دینی چاہئے اورفوج کو سرحدوں کے اندر رہنا چاہئے ، اگر ایران بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بناسکتاہے تو ہم کیوں تعلقات بہتر نہیں بنا سکتے ، سعودی عرب دو لاکھ ایکٹر زمین چاہتا تودس لاکھ ایکٹر زمین دے دینی چاہئے تاکہ اس زمین کوزرعی مقاصد کیلئے بروئے کار لایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مشیر وں کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے اور دربار کا ماحول بہت اہم ہوتاہے ، اپوزیشن کوبلانا چاہئے لیکن یہ عمران خان کچھ اورہیں اور پہلے عمران خان کچھ اور تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی اپوزیشن کو بلایاجا سکتاہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان یوٹرن ڈاکٹرائن کے موجد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو عمران خان سے سوگنا زیادہ ذہین تھے لیکن ان میں توازن نہیں تھا ، عمران خان سیاست کو کرکٹ کا میچ سمجھ رہے ہیں، سیاست کرکٹ کا میچ نہیں ہے جو بدلا لینا چاہتاہے ، وہ صرف بدلا ہی لے گا اور کچھ نہیں کرے گا ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں