سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چہیتے وزراء کی بجائے کس کو وزیر مہمانداری مقرر کر دیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معزز مہمان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیارکو وزیر مہمانداری مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ سعودی ولی عہد دوسرے روز کل پیر کو صدر مملکت ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے۔ نشان پاکستان دینے کی تقریب بھی پیر کو ایوان صدرمیں ہو گی۔ تقریب میں حکومتی وزرا، عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ صدر عارف علوی پیر کو ہی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا۔ ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں