’’عمران خان آیا اور 6 مہینوں میں ہی پوری دنیا میں چھا گیا ‘‘ محمد بن سلمان جب پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے کیا کام کیاگیا؟ ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ دنیا عش عش کر اُٹھی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دو روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں، پاکستان پہنچتے ہی انکا استقبال وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پوری وفاقی کابینہ نے کیا، اس موقع پر جب عمران خان مصافحہ کرنے کے لیے آے بڑھے

تو محمد بن سلمان نے انہیں اپنے گلے سے لگا لیا، وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی چلا کر انہیں لے کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، وزیر اعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلما ن نے پااکستانی قومی سمیت پوری دنیا کو یہ نوید بھی سنائی کہ عمرا ن خان کی قیادت میں پاکستان بہت ترقی کرے گاا، سعودی ولی عہد کو پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، محمد بن سلمان جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو ان کے جہاز کو پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں نے اپنے حصار میں لے لیا، اس کے بعد انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں 21 توپوں کی سلامی جبکہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، محمد بن سلمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں دوستی کا پودا بھی لگایا ۔ محمد بن سلمان کے پاکستان آمد کی تصاویری جھلکیاںآپ بھی دیکھیں :

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں