سوچ سمجھ کر بات کرنا یہ عمران خان کا پاکستان ہے ۔۔۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کا اقوام متحدہ میں ایسا دبنگ اقدام کہ بھارت سمیت تمام دشمن ممالک کے پسینے چھوٹ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی فورسز پر حملے کے بعد بھارت اور امریکہ پاکستان کو ذمہدار قرار دے رہے ہیں ، اس پر پاکستان نےعالمی سطح پر بڑا کام کر دکھایا ہے ، اقوام متحدہ ہی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی ،

بھارت کی جانب سے پاکستان پر پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام عائد کیے جانے پر دفتر خارجہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا، سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت کے الزامات سوشل میڈیا پر موجود متنازعہ اور غیر تصدیق شدہ مواد کی بنا پر لگائے گئے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے سفیروں کو دی گئی بریفنگ میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور وہ عالمی برادری کی اس جانب سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے بھی مذمت کی گئی،

دوسری جانب بھارت نے تحقیقات کیے بغیر انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان پر الزامات کی بارش شروع کر دی ہے جنہیں پاکستان کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں جموں میں کشمیری مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر املاک نذر آتش کردیں، دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کارخودکش حملے میں 45 سے زائد بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، بھارتی سرکار اور میڈیا نے حملے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں نے مسلم دشمنی میں حد پار کرلی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں ہندو انتہا پسندوں نے دوسرے روز بھی کشمیری مسلمانوں پر قاتلانہ حملوں اور املاک کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے دشمنی کی انتہا کر دی ہے ، اور اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت نے اندرون ملک پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی ہے ، جس کے بعد بھارت کا سیاہ چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، مودی نے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر رکھی ہے ،

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں