- Advertisement -

بلغار میں سیلاب نے تباہی مچادی

- Advertisement -

موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے ضلع گنگچھے کے وادی بلغار میں ہر طرف تباہی مچا دی۔
سیلاب کا پانی مکانات، باغات اور کھیتوں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث کئی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے، سیلابی ریلے نے کھڑی فصلیں اور سینکڑوں درخت بھی بہا لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روزموسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والا سیلاب بلغار کے گاوں مرمیونگ اور روٹکہ کے گھروں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث 16 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے، جبکہ متعدد گھروں کوجزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کا پانی کھیتوں اور باغات میں داخل ہونے کی وجہ سے سینکڑوں پھلدار درختوں اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث زمینداروں کولاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے ۔
سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ انتطامیہ جلد از جلد امدادی کاروائیاں شروع کر کے ہمارے نقصانات کا ازالہ کریں۔