- Advertisement -

سندھ: بارشوں کے بعد ڈینگی نے سر اٹھا لیا

- Advertisement -

سندھ میں بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ڈینگی پھیلنے لگا، 80 فیصد سے زائد کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں ماہ ڈینگی نے 315 افراد کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے 270 افراد کراچی میں متاثر ہوئے۔
صوبے کے متعدد شہروں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں گیسٹرو کی بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 16 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1186 تک جاپہنچی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔