- Advertisement -

سکھر بیراج سے مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد

- Advertisement -

سکھربیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا، ملک بھر میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعدگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں، 4 روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کے مطابق گزشتہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے جبکہ ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابلِ شناخت تھیں۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں سے 3 ہندو خواتین کی تھیں۔
دوسری جانب کراچی میں ہاکس بے پر ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے مزید 4 نوجوان ڈوب گئے۔