- Advertisement -

معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے: شیخ رشید

- Advertisement -

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے،عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا،وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ آیا، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔
شیخ رشید نے کہاکہ بجلی،گیس کے بل اورفکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے،حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے۔