- Advertisement -

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے چوہدری محمد امین کی وفد کے ہمراہ ملاقات

- Advertisement -

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے معروف برطانوی رفاعی ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بانی چئیرمین چوہدری محمد اختر (تمغہ امتیاز) کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چئیرمین نے اس موقع پر کورٹ ایجوکیشنل اینڈ ریذیڈنشل کمپلیکس میں گلگت بلتستان کے سو سے زیادہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی مکمل کفالت اور تعلیم و تربیت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے سیلاب، زلزلہ اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں آبادکاری اور بحالی کے منصوبوں میں صوبائی حکومت کو معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ چیرمین کورٹ نے متاثرہ علاقوں کے لئے فوری طور پر 2 کروڑ مالیت کے راشن کا بھی اعلان کیا جو اسی ہفتہ تمام متاثرین تک پہنچا دیا جائے گا.