- Advertisement -

وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے

- Advertisement -

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، پیرکی صبح کوئٹہ آمد پر ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی  موجود ہیں،  وزیراعظم کو ائیرپورٹ پر چیف سیکریٹری نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
کوئٹہ پہنچنےسے قبل چئیرمین این ڈی ایم اے نے ریسکیو ریلیف اور امدادی کاروائیوں پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ بھی دی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ راستے میں وزیراعظم کو این ڈی آیم اے چئیرمین نے ریسکیو ریلیف اور امددای کاروائی پہ بریفنگ دی۔
وزیراعظم کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ اورچمن بھی جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔
بلوچستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور مزید 9 افراد کی جان چلی گئی۔ بلوچستان میں مجموعی اموات کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔
سڑکیں اورپُل ٹوٹنے کی وجہ سے کوئٹہ کا کراچی سے رابطہ آٓٹھویں روز بھی بحال نہیں ہوسکا ہے۔
ضلع خضدار کےعلاقوں باجوڑی توتک، باغبانہ فیروز آباد اور مضافات میں سیلاب کے متعدد کچے مکانات زمین بوس ہوگئے۔متاثرین خود ہی ملبہ ہٹانے اور دوبارہ تعمیر میں مصروف ہیں۔
ضلع لسبیلہ کےعلاقےاوڑکی میں سیلاب زدگان کے لئے خیمہ بستی قائم کردی گئی جہاں انہیں خوراک، ضروری اشیاء سمیت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف خشنوب، ضلع قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم کردہ خیمہ بستی چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔ راستے میں این ڈی آیم اے چئیرمین نے ریسکیو ریلیف اور امددای کاروائی پہ بریفنگ دی۔ pic.twitter.com/WYJO4DIFfV
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 1, 2022