- Advertisement -

اب پاکستان کو اپنا راستہ خود بنانا ہے: عمران خان

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اب پاکستان کو اپنا راستہ خود بنانا ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان  کیجانب سے  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کا عنوان ہے ’ آزاد ذہن اپنا راستہ خود بناتا ہے ‘۔
عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب پاکستان کو اپنا راستہ خود بنانا ہے، ہمیں اپنے ذہن آزاد کرنے ہیں، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی دوسری بڑی یوتھ (نوجوان نسل) ہے۔
اس پیغام میں عمران خان کا تعلیم سے متعلق کہنا  تھا  کہ ہم کوئی اچھے غلام نہیں بننا چاہتے بلکہ ہم ایجاد کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں اپنا راستہ خود بنانا ہے اور ہم نئے راستے ڈھونڈنا چاہتے ہیں اور نیا راستہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔