- Advertisement -

سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں: فواد چوہدری

- Advertisement -

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں اور اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں کے فیصلے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔
فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں کے فیصلے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے لیکن الیکشن کمیشن نون لیگ اور پیپلزُپارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا آج کوئ آسمان نہیں ٹوٹنا سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں اصل فیصلہ عوام کا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 2, 2022