- Advertisement -

عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ آج پوری قوم کے سامنے آ گئی ہے: اکبر ایس بابر

- Advertisement -

تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس دائر کرنے والے پارٹی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ آج عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ آج پوری قوم کے سامنے آ گئی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ وہ آج پوری قوم کے سامنے سرخرو ہو گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔
 

وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُاللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج اس نے مجھے پوری قوم کے سامنے سرخرو کیا ، اور آٹھ سال سے محفوظ فیصلہ آ گیا ، جس میں عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ آج پوری قوم کے سامنے آ گئی ہے۔عمران خان صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔
— Akbar S.Babar PTI (@AS_Babar786) August 2, 2022