- Advertisement -

سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی بڑی کمی

- Advertisement -

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3500 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 45 ہزار 319 روپے ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت آج 2 ہزار 200 روپے کم ہوئی تھی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔