- Advertisement -

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، انٹر بینک میں 223 روپے کی سطح پر آگیا

- Advertisement -

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، ڈالر 5.79 روپے کمی سے 223 روپے کی سطح پر آگیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 4.19 فیصد کمی ہوئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپےکی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے 79 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 223 روپے کا ہوگیا۔