- Advertisement -

حکومت برآمدات بڑھانے اور مہنگائی کم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: وزیر خزانہ

- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ موجودہ حکومت برآمدات بڑھانے اور مہنگائی کم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ نرم معاہدے کرنے میں مصروف تھے اور قرضوں کے حوالے سے دوست ممالک کی یقین دہانی کے بعد اہم مسائل حل ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تیل کی قیمتوں میں کمی سے صورتحال معمول پر آگئی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا یے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر تعینات کرنے کی ضرورت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری جلد کر دی جائے گی۔