- Advertisement -

حکومتی اتحاد نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

- Advertisement -

حکومتی اتحاد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
حکومتی اتحاد نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جسے محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔
 حکومتی اتحاد نے اپنے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
دریں اثنا حکومتی اتحاد کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔
اسپیکر نے گزشتہ روز عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کو آگاہ کردیا تھا۔