- Advertisement -

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 2100 روپے کی کمی

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1787 ڈالر پر پہنچ گئی۔
تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2100 روپے اور 1800 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 200 کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح سونے کی دس گرام قیمت میں گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 540 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1620 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت 1388 روپے پر مستحکم رہی۔