- Advertisement -

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم سے لواحقین کودکھ ہوا، آئی ایس پی آر

- Advertisement -

افواجِ پاکستان نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم ناقابل قبول ہے اس سے شہدا کے لواحقین کو دکھ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہخانہ اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم جوئی کی گئی یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔