دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان پر حملے کی سازش!! بھارت اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے تیسرے ملک سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بھارت میں نئی دلی اور پونے میں جو بھارتی فضائیہ کی اہم میٹنگز ہوئی تھیں اس میں دو ممالک کے لوگ شامل تھے ۔ان دو ممالک میں ایک ایسا ملک ہے جو یورپی یونین کا بہت بڑا چیمپین بنتا ہے۔اور ایک ملک شاہد اس کا نام ‘A’ سے شروع ہوتا ہے یا مجھے نہیں معلوم لیکن یہ دونوں ممالک بھارت کے ساتھ پاکستان پر حملہ کرنے کی نیت میں ملوث تھے۔

صابر شاکر نے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک کے لوگ ابھی بھی نئی دہلی میں موجود ہیں اور پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔،واضح رہے 27 فروری کو بھارت اوراسرائیل پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن پاکستان کی انٹیلی جنس کو اس حملے کی تیاری کا علم ہو گیا تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا اور بھارت کی اس کوشش میں اس کے ساتھ اسرائیل کے علاوہ ایک اور ملک بھی شامل تھا۔

پاکستان نے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کی وجہ سے ہی ائیراسپیس بند کر دی تھی۔بھارت نے راجھستان سے پاکستان پر خطرناک حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔بھارت کا پاکستان کے چھ ،سات ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری کا علم ہوا تو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائےگا۔

انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔ جبکہ بھارت کےدوممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پرناکام بنائےگئے۔ پاکستاننےدوست ملکوں کے ذریعےبھارت کو پیغام پہنچا یا تھا، پاکستان نے پیغام دیا اگر حملہ تو ہمارا جواب تین گنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ بالاکوٹ میں بھارتی دراندای کے بعد پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں