ابھی نندن نے جو ہیلمٹ پہن رکھا تھا اس پر کیا لکھا ہے؟ تصویر سامنے آ گئی

لاہور ( آن لائن) پاک فضائیہ نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا تو ایک کا ملبہ مضبوضہ کشمیر اور دوسرے کا آزاد کشمیر میں آ گرا جس پر پاک آرمی کے زمینی دستوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امن کا پیغام دیتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کے تحت ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اسے براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ابھی نندن کو جاتے ہوئے ناصرف تمام سامان واپس کیا گیا بلکہ اسے نیا سوٹ بھی دلوایا گیا البتہ اس کی وردی اور ہیلمٹ پاکستان کے بطور ’وار ٹرافی‘ اپنے پاس رکھ لیا۔

ابھی نندن کی وردی کی تصاویر تو پہلے ہی سامنے آ چکی ہیں مگر اب اس ہیلمٹ کی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے جو ابھی نندن نے پہن رکھ تھا۔ یہ تصویر صحافی و پروڈیوسر عدیل راجہ نے شیئر کی جس پر ناصرف ’ترشول‘ کا لفظ لکھا ہے بلکہ اس کا نشان بھی بنا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں