مبشر لقمان کے پروگرام میں کشمالہ طارق کی شرکت۔۔۔۔ سینئر صحافی نے ایسا کونسا سوال پوچھ لیا کہ کشمالہ لائیو پروگرام میں ہی زارو قطار رو پڑیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز ساری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا ، جس میں پاکستانی خواتین کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے متلف قسم کے مارچ اور تقاریب کا انعقاد کر کے معاشرے میں خواتین کے کردار کو اُجاگر کیا گیا ، وزیر اعظم

عمران خان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستان کی مختلف شخصیات کی جانب سے اس دن کے موقع پر خصوصی پیغامات بھی چھوڑے گئے، مختلف ٹی وی چینلز پر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتیں سیاستدانوں اور سماجی ورکروں نے بھی شرکت کی، نجی ٹی وی چینل پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پروگرام کیا جس میں سابق ایم این اے کشمالہ طارق ، ایم کیو ایم کی خاتون رہنماء سمیت پیپلز پارٹی کی خاتون سیاستدان بھی شریک ہوئیں، اس موقع پر مبشر لقمان کی جانب سے ایسا سوال پوچھ لیا گیا کہ کشمالہ طارق زار و قطار رو پڑیں ۔ مبشر لقمان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کشمالہ یہ بتائیں کہ آج ہی کے دن پچھلے سال بھی ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی کی جانب سے آپکو ہراساں کیا گیا تھا وہ معاملہ کیا تھا؟

سوال سنتے ہی ایم کیو ایم کی سینیٹر خوش بخت شجاعت کی جانب سے کہا گیا کہ میں کشمالہ چارق سے پہلے کچھ بولنا چاہتی ہوں، وہ یہ کہ کشمالہ جس طرح کا کام کر رہی ہیں ہمیں سب کو انکو سیلوٹ کرنا چاہیئے، وہ ایک مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس پر کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ میں مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے اس عنوان پر پروگرام رکھا لیکن میں یہ نہیں جانتی تھی کہ پروگرام مجھ پر ہی ہوگا، اتنی بات کہتے ہی کشمالہ طارق نے رونا شروع کر دیا لیکن پروگرام میں شریک خواتین اور سینئر اینکر پرسن بھی کشماہ طارق کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے رہے، پروگرام میں مزید کیا ہوا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں