جدہ سے روانہ ہونے والی پرواز کی مسافر خاتون اپنی بیٹی ایئر پورٹ پر ہی بھول آئی پھر پائلٹ نے کیا کیا ؟ جانئے

جدہ ( آن لائن )سوشل میڈیا پر ایک آڈیو ریکارڈنگ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق سعودی ایئر لائن کی ایک پرواز جدہ کے ایئر پورٹ پر واپس ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے اپیل کرتی ہے جو کہ طیارے میں سوار ایک خاتون کے باعث کی گئی جو اپنی بیٹی کو ٹرمینل پر بھول آئی تھی ۔

جدہ سے کوالا لمپور جانے والی پرواز کے پائلٹ نے کنٹرول سے کہا کہ کیا اس کو جہاز واپس اتارنے کی اجازت مل سکتی ہے؟آپریٹر نے وجہ پوچھی تو پائلٹ نے بتایا کہ ایک خاتون مسافر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو کنگ عبدالعزیز ائرپورٹ کے ٹرمینل پر چھوڑ آئی ہے اور اب پرواز میں مزید سفر جاری نہیں رکھنا چاہتی۔یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور سنا ہے جس میں آپریٹر اپنے ساتھی سے اس بارے میں ایوی ایشن قوانین کا پوچھتا ہے اور پھر جہاز کو واپس رخ موڑ کر اترنے کی اجازت دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے پائلٹ کے اس اقدام کو سراہا ہے کہ اس نے انسانی بنیادوں پر ایک ماں کی درخواست کو اتنی اہمیت دی اور سنجیدہ لیا۔بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق خاتون اپنے موبائل فون میں اس قدر مستغرق تھی کہ بیٹی کو جہاز میں ساتھ لے کر جانے کے بجائے ٹرمینل پر بھول گئی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں