بھارت کو آسٹریلیاکے ہاتھوں سیریزمیں تاریخی اور عبرت ناک شکست،ڈی جی آئی ایس پی آر کے ایک اور پیغام نے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایش پی آر میجر جنرل آصف غفورنے پاکستان نژاد آسٹریلوی کھلاڑی کو ایک بار پھر شاندار کھیل پر شاباش دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ’ عثمان خواجہ شاباش آپ کی اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائی سنچری جیت کی وجہ بنی‘۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کی بھارت کے ساتھ 5میچوں کی سیریز چل رہی تھی جس میں ایک میچ میں بھارتی کھلاڑی بھارتی فوج کی ٹوپیان پہن کر کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تھے، اس میچ میں پاکستان نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے 104رنز بنائے تھے اور بھارت وہ میچ 32رنز سے ہار گیا تھا تب بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے کھلاڑی کو مبارک باد دی تھی، بدھ کے روز آخری اور فیصلہ کن میچ میں بھی عثمان خواجہ نے بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ سینچری بنائی اور آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے اور پھر اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا چلے گئے وہ ایک کمرشل مائلٹ بھی ہیں اور آسٹریلیا کی قومی ٹیم کا حصہ بھی ہیں۔ عثمان خواجہ نے بھارت کو ہرا کر پاکستانیوں کو خوش کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ہفتے میں دو بار ٹویٹ کر کے عثمان خواجہ کو مبارک باد اور شاباش دی۔آسٹریلیا نے بھارت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 3-2سے کامیابی حاصل کی۔ اور تینوں میچوں میں عثمان خواجہ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ عثمان خواجہ کو میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں