یہ کھلاڑی حریفوں کیلئے خطرہ ہے، پاکستان اس کو لازمی قومی ٹیم میں کھلائے‘ شین واٹسن نے پاکستانی کرکٹ کیلئے انمول ہیرا تلاش کر لیا

کراچی(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوران آسٹریلوی بیٹسمینوں کو نوجوان پیسرمحمد حسنین کا سامنا کرتے ہوئے مشکل پیش آئے گی۔ایک انٹرویو میں شین واٹسن نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی باﺅلر کو 18 سال کی عمر میں اتنی برق رفتار گیندیں کرتے نہیں دیکھا، حسنین کا لائن ولینتھ پر کنٹرول اور سوئنگ بھی حیران کن ہے اور رفتار میں بڑی مہارت سے تبدیلی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، عمراکمل جیسے میچ ونر کی پاکستانی سکواڈ میں واپسی بھی خوش آئند ہے، میرے لئے بڑی حیران کن بات ہے کہ کسی کی فٹنس اس کی مہارت کی راہ میں رکاوٹ بن جائے، عمراکمل وکٹوں کے درمیان تیزی سے دوڑ سکتے ہیں اور مشکل وقت میں رنز بنا سکتے ہیں۔

شین واٹسن نے کہا کہ کسی دور میں آسٹریلیا میں بھی فٹنس پر زیادہ ہی توجہ دی گئی تھی جب کہ کرکٹ میں صلاحیت کی خاص اہمیت ہے، اس کھیل میں ورلڈ کلاس مہارت رکھنے والے زیادہ لوگ نہیں ہیں، اگر ہیں تو ان کو فٹنس ٹیسٹ یا تیز دوڑ کے معاملات میں الجھانے کے بجائے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے، عمراکمل کو بھی ایکشن میں نظر آنے کا موقع دینا بہتر ہو گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں