امریکی عدالت سے انصاف کی عدم فراہمی عافیہ رہائی: 2 ملین ڈالر وکیلوں کو دینے سے کیوں روکا ؟ عدالتی حکم پر پیپلز پارٹی حکومت سر پیٹ کر رہ گئی

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)اگست 2009ء میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ حکومت 2 ملین ڈالر تین امریکی وکیلوں کو دے گی جو عافیہ صدیقی کے لیے امریکی عدالت” میں پیشی کرینگے۔ لاہور کی عدالت اعلیٰ نے حکومت کو یہ رقم جاری کرنے سے منع کیا تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ رقم خْرد برد کر لی جائے گی۔ عدالت میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ امریکی عدالت سے انصاف کی توقع نہیں،

اس لیے یہ پیسے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر کے خرچ کیے جائیں۔دسمبر 2009ء میں بالآخر کراچی پولیس نے عافیہ صدیقی اور ان کے بچوں کے 2003ء میں اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں