” مجھے تو ڈر ہے کسی دن یہ اپنے کپڑے پھاڑ کر تھانے چلاجائے کہ شیخ رشید نے چھیڑا ہے“

اسلام آباد (ن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ایک مرتبہ پھر برس پڑے اور کہا ہے کہ بلاول تو ان پر بھی تنقید کررہے ہیں، ” مجھے تو ڈر ہے کسی دن یہ اپنے کپڑے پھاڑ کر تھانے چلاجائے کہ شیخ رشید نے چھیڑا ہے“شیخ رشید کا یہ جملہ سنتے ہی صحافیوں کے بھی قہقہے شروع ہوگئے ۔

پبلک ٹی وی کے مطابق نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ ”اور پھر عمران خان کو کہے گا کہ اس نے مجھے چھیڑا ہے ، اس کو وزارت سے نکالو، بلاول! میں وزارتوں کا بھوکا نہیں، آٹھویں وزارت کررہاہوں،تم مجھے کہتے یار“۔

وفاقی وزیرریلوے کا مزید کہناتھاکہ میں نے آج تک کوئی ٹوئیٹ نہیں کی ، کہتے ہیں کہ پانچ ملین کم و بیش فالوورز ہیں، جس دن پہلی ٹوئیٹ کی تو یہ پچاس لاکھ پانچ کروڑ میں بدل جائیں گے، لطیف کھوسہ صاحب کورات کو کہا، اب بھی اعتزاز، کائرہ اور مولابخش چانڈیو صاحب کوکہہ رہاہوں، پیپلزپارٹی میں بھی اچھے لوگ ہیں، اس کو سمجھالیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں