آسٹریلوی کرکٹ سیکیورٹی چیف، پاکستانی انتظامات سے مطمئن

کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی چیف شان کیرل پاکستانی انتظامات سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔

شان کیرل نے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، کیرل نے مرحلہ وار مختلف انکلوژرز کا اندرونی جائزہ لیا، اس دوران وہ تمام مناظر اپنے موبائل فون سے ریکارڈ بھی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ شان کیرل کی رپورٹ پر آسٹریلیا سمیت دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد ممکن ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 4 کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والے انٹرنیشنل مندوبین کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفیق نے انچارج آسٹریلیا کرکٹ بورڈ  اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے میجر(ر) حسین امام کو فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔

سیکٹر کمانڈر نے بتایا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اسٹیڈیم کے گردونواح اور کراچی بھر میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں، روٹس اور اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

کھلاڑیوں کے روٹس پر پولیس اور رینجرز کی عارضی چوکیاں بنا دی گئیں اور اسنائپرزکوتعینات کیا گیا ہے، آسٹریلوی اور بنگلہ دیشی بورڈ کے آفیشلز نے سیکیورٹی حوالے سے رینجرز اور پولیس کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں