بلوچستان میں زلزلہ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 بولان، سبی اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز سبی سے 43 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں