پاکستانی شوہروں کی وہ عادات جو ان کی بیگمات کو سخت ناپسند ہوتی ہیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے میاں بیوی کو ایک دوسرے کی کئی بری عادات کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اگر فریقین اپنی ان بری عادات پر نظرثانی کریں اور انہیں سدھار لیں تو خوشگوار ازدواجی زندگی کا حصول آسان ہو سکتا ہے۔ ذیل میں پاکستانی شوہروں کی کچھ ایسی ہی عادات گنوائی جا رہی ہیں جو بیویوں کو سخت ناپسند ہوتی ہیں اور وہ انہیں بمشکل جھیلتی ہیں۔

ان میں پہلی عادت ہر بات اپنی ماں کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔ یہ بات اکثر پاکستانی شوہروں میں پائی جاتی ہے اور لگ بھگ ہر بیوی کو سخت ناپسند ہوتی ہے، جسے وہ بمشکل ہی برداشت کر پاتی ہے۔ دوسری عادت بیوی کو بتائے بغیر اپنے بہن بھائیوں کی مالی مدد کرنا، تیسری اپنے دوستوں کے ساتھ ایسے پارٹیاں کرنا جیسے آپ کنوارے ہوں، چوتھی لڑائی کے دوران گڑھے مردے اکھاڑنا اور گزری باتوں پر بیوی کے ساتھ لڑنا، پانچویں بیوی کا فون چیک کرنا اور چھٹی بیوی کو بہت ایزی لینا وہ عادات ہیں جو بیویوں کو انتہائی ناگوار گزرتی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہر نفسیات پارول شرما کا کہنا تھا کہ ”اگر شوہر اپنی ان عادات پر قابو پا لیں تو ان کی بیویوں کو ان سے شاید ہی کوئی شکایت باقی رہ جائے اور اس سے ان کی ازدواجی زندگی قابل رشک ہو جائے گی۔“

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں