دنیا بھر میں دھوم مچانے والا ارشد چائے والا اب کہاں اور کس حال میں ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں دھوم مچانے والا ارشد چائے والا اب کہاں اور کس حال میں ہے، تفصیلات سامنے آگئیں، ارشد چائے والا کی دوبارہ سے شوبز کی دنیا میں واپسی، کئی شاپنگ مالز کیلئے ماڈلنگ کی خدمات انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج سے 3 برس قبل منظر عام پر آنے والے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے ارشد چائے والا سے متعلق طویل عرصے بعد کوئی خبر سامنے آئی ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے پھر سے شوبز کی دنیا میں واپسی کیلئے کمر کس لی ہے۔ ارشد خان اپنے خاندان کے بڑوں کے اعتراض کی وجہ سے مںظر عام سے غائب ہوگئے تھے، جبکہ انہوں نے ماڈلنگ کیلئے کی جانے والی تمام پیش کشوں کو قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ تاہم اب ارشد خان نے ایک نئے مینیجر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ نئے مینیجر کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ارشد خان کو دوبارہ سے ماڈلنگ کی آفرز ہوئی ہیں۔ جبکہ کئی شاپنگ مالز کی جانب سے ارشد خان سے ماڈلنگ کیلئے معاہدے بھی کر لیے گئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں