ویمن کرکٹ سپر لیگ: رواں ماہ راولپنڈی میں کھیلی جائے گی

پہلی ویمن کرکٹ سپر لیگ رواں ماہ راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مسعود انور نے اے پی پی کو بتایا کہ پہلی بار ویمن ٹی 20 لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان خواتین کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے دس ٹیمیں لیگ کا حصہ ہوں گی۔ لیگ کے میچز راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں کھیلے جائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں