ہوا سے بجلی کی پیداوار، گھارو میں پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح

برطانیہ کے تعاون سے ہوا سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، ونڈ پاور پلانٹ سے ہزاروں افراد کو سستی اور ماحول دوست بجلی دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گھارو میں زیفر پاور ونڈ فارم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

گھارو میں لگائے جانے والے 50 میگاواٹ کے پلانٹ کو برطانوی حکومت کے ادارے کا تعاون حاصل ہے، زیفر پاور ونڈ یومیہ 50 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے میں برطانوی ماہرین اور ادارے نے کردار ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے، مذکورہ پلانٹ دو سال سے زائد کے عرصے میں مکمل ہوا جو برطانیہ کی نیم سرکاری کمپنی کے ماہرین نے تیار کیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں